kashmir hour in okara 452

اوکاڑہ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع بھر میں ریلیاں نکالی گئیں

کشمیر میں مسلسل چار ہفتوں سے جاری کرفیو اوربھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں سب سے بڑی ریلی اوکاڑہ میں نکالی گئی جس کی قیادت ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان اور ڈپٹی کمشنر مرےم خان نے کی ۔ اس کے علاوہ رینالہ خورد،دیپالپور،شیرگڑھ،حجرہ شاہ مقیم،راجووال،منچریاں اورحویلی لکھا میں بھی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں اساتذہ، وکلاء ، محکمہ صحت ،پولیس افسران ، انجمن تاجران،طلباء اور صحافی برادری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے اور ہم اُ س وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر آزاد نہ ہوجائے انشا اللہ عوام اور افواج پاکستان کشمیری بھائےوں کی آزادی کےلیے خون کے آخری قطر ے اور آخری سانس تک لڑےں گے ۔

kashmir hour in okara

ریلیوں میں شریک عوام نے بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور نعرے بازی کی اور مودی کے پتلے بھی جلائے گئے ۔ یاد رہے کشمیر کا مسئلہ ستر سالوں سے حل طلب ہے لیکن اقوام متحدہ،او آئی سی ،نام نہاد عالمی برادری اور بے حس امت مسلمہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث اب تک لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں ۔ کشمیر کے مسئلے کو بھارت خود اقوام متحدہ لے کرگیا اور 1948 میں نہرو خود یہ تسلیم کرچکا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا مگر یہ وعدہ نہ تو کسی بھارتی سرکار نے اب تک پورا کیا اور نہ ہی اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کروا سکی ۔ اور اسی بنا پر اب مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اس کو بھارت کا حصہ قرار دے ڈالا ہے لیکن بھارت کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا کشمیر میں مسلسل جبر کے نتیجے میں پکنے والا لاوا بھارت کو لے ڈوبے گا اور موجودہ ظلم و ستم کی داستان آزادی کی ایسی نئی تحریک کو جنم دے گی جس کوہزار بھارت مل کر بھی نہیں روک سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں