apca news okara 451

اوکاڑہ،کلرک برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،جنرل سیکرٹری ایپکا اوکاڑہ غلام اصغرعابد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ایپکا ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابد نے کہا کے کلرک برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے یہ سرکاری مشینری کے اہم پارٹس ہیں انکے بغیر دفتری امور آفیسر سرانجام نہیں دے سکتے انکی خدمات قابلِ ستائش ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہم اسکی اور عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائر منٹ پر یک مشت ادا کی جائے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بلا جواز ڈسپوزل پر کئے گئے کو فوری واپس کیا جائے۔ لوکل گورنمنٹ آرڈینینس2013 کے تحت ختم کی گئی آسامیوں کو بحال کیا جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تین دفعہ پرموشن حاصل کرنے پر بھی سکیل نمبر 17 ملتا ہے۔اسے سکیل نمبر 18 میں اپ گریڈ کیا جائے۔کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دُعا خیر کی گئی اور شرکاء کو ڈنر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں