اوکاڑہ،کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا اوکاڑ ہ کا دورہ

اوکاڑہ ،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا اوکاڑ ہ کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ تعلیمی اداروں ،تحصیلدار آفس ،پھولوں کی نمائش کا دورہ ۔گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں عالمی یوم خواتین اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت اساتذہ اور طالبات کے ساتھ ملک کر پو دا لگایا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی ہر شہری سے ایک ذمہ دارانہ کردار کی متقاضی ہے پاکستان کو خوشحال مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے خواتین کو کلید ی کردار ادا کرنا ہے خواتین کو ایک ذمہ دارانہ فرد کے طور پر معاشرہ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے پاکستان کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کے لئے ایک ارب پودے لگانے کی وزیر اعظم عمران خان کی مہم کے لئے اپنے حصہ کا پودا لگانا ہے

 انہوں نے عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے خواتین کی ملکی ترقی میں کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے 14 سو سال پہلے خواتین کو ان کا حق دیا اور اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی ضمانت ہمارے دین نے دی ہے انہوں نے کہا کہ وراثت میں لڑکیوں کے حق سمیت قانون میں جو حقوق خواتین کو حاصل ہیں وہ انہیں احسن انداز سے دلوانے کے لئے حکومت تمام اقداما ت کئے ہوئے ہے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بھی عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین حقوق کا خیال جس قدر دین اسلام میں رکھا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی حضوراکرم ۖ نے جنت کو ماں کے قدموں تلے بتایا ہے جو خواتین کی عظمت اور بڑائی کے لئے سب سے بڑی مثال ہے بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہر میں واپڈا حکام کے ہمراہ لٹکتی ہوئی تاروں کی درستگی کے کام کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ پر واقع فلتھ ڈپو کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کرنے اور کوڑا کرکٹ روزانہ کی بنیاد پر شہر سے باہر لے جا کر محفوظ انداز میں تلف کرنے کی ہدایت کی

 انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نیو کیمپس میں بچوں اور اساتذہ کے ساتھ مل کر پودا لگایا اور صفائی ستھرائی کے جاری عمل میں خود سے حصہ لیا انہوں نے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے اور ہمارے نبی کریم ۖ نے صفائی کو نصف ایما ن قرار دیا ہے انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر،محلے اور اداروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بھر پور حصہ لیں تاکہ وطن عزیز کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنانے کا خواب جلد سے جلد شرمندہ تعبیر ہو سکے بعد ازاں انہوں نے ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا

 انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو ضلع میں جشن بہاراں کے انعقاد اور کلین اینڈ گرین مہم کو جامع انداز میں آگے بڑھانے پر شاباش دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں انہوںنے سول ریسٹ ہائوس میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کینو کا پودا لگاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پھول دار پودوں کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جائے اور سرکاری دفاتر سکولوں اور جاری مہم میں نہروں کے کنارے دستیاب جگہوں پر پر بھی پھل دار پودے لگائے جائیںاس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ و کو آرڈنیٹر کلین اینڈ گرین شازیہ احمد ،اعجاز ناصر،قاری حفیظ اللہ ب انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو ضلع میں جشن بہاراں کے انعقاد اور کلین اینڈ گرین مہم کو جامع انداز میں آگے بڑھانے پر شاباش دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں انہوںنے سول ریسٹ ہائوس میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کینو کا پودا لگاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پھول دار پودوں کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جائے اور سرکاری دفاتر سکولوں اور جاری مہم میں نہروں کے کنارے دستیاب جگہوں پر پر بھی پھل دار پودے لگائے جائیںاس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ و کو آرڈنیٹر کلین اینڈ گرین شازیہ احمد ،اعجاز ناصر،قاری حفیظ اللہ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔لوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button