kichen gardening seminar in okara 680

اوکاڑہ،کچن گارڈننگ کا فروغ صحتمند زندگی کیلئے ازحد ضروری ہے،چوہدری شہباز اختر

اوکاڑہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ کچن گارڈننگ کا فروغ صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے گھروں میں سبزیاں اگانا نہ صرف ایک صحت مند مشغلہ ہے بلکہ روز مرہ کی کچن کی ضروریات بھی اس سے پوری ہوتی ہیں کم خرچ میں صحت مند سبزیاں پوری خاندان کو دستیاب ہو سکتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچن گارڈننگ کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں طالب علم ،اساتذہ کرام ،وکلاء سمیت نمایاں شہریوں نے شرکت کی ۔چوہدری شہباز اختر نے کہا کہ محکمہ زراعت رعائتی نرخوں پر سبزیوں کے بیج فراہم کررہا ہے جس سے کچن گارڈننگ کو فروغ حاصل ہو گا یہ بیج پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دستیاب ہیں اس سلسلہ میں سبزیوں کی گھریلو سطح پر کاشت کے لئے ہماری تکینکی معاونت ہمہ وقت دستیاب ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں