اوکاڑہ،کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس ملازمین کا رویہ مزید بہتر ہوا،ڈی پی اواطہراسماعیل

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیس ملازمین کے بارے میں شکایات میں کمی واقع ہوئی ہے اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کھلی کچہری کے موقع پرکیاسائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے انہو ں نے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی کے وژن کے مطابق کھلی کچہری کے انعقاد سے تمام شہریوں کو اپنے مسائل اور پولیس ملازمین کے خلاف شکایات بتانے کا کھلا موقع ملتا ہے جس پر فوری احکامات کی وجہ سے شہریوں کی حوصلہ افزائی اور کرپٹ پولیس ملازمین کی حوصلہ شکنی ہوئی جس کی وجہ سے پولیس کے بارے میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کے کھلی کچہری میں آنے والا ہر سائل ہمارے لیے لائق احترام ہے مظلوم کی داد رسی کے لیے جاری احکامات کا فالو اپ بھی لیا جاتا ہے تا کہ کھلی کچہری کے ثمرات عام سائل کو بر وقت مل سکیں قانون کی پاسداری ہر صورت بر قرار رکھنا ضلعی پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے پولیس اس سے ہرگز غافل نہیں انہوں نے کہا کہ ماتحت عملہ اور افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام مقدمات میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ڈی پی او اطہرا سماعیل نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کیے اس دوران کھلی کچہری میں پیش ہونے والے ایک بزرگ سائل نے داد رسی ہونے پر ڈی پی او اطہر اسماعیل کو جھولی اٹھا کر دعائیں دیتے ہوئے ان کے سر پر شفقت سے پیار بھی دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button