okara police news 566

اوکاڑہ،کھیلوں کی سرگرمیاں طالبعلموں کی استعداد کارمیں اضافہ کا باعث بنتی ہیں،سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف

اوکاڑہ ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میڈم ناہید واصف نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف طالبعلموں کی استعداد کار میں اضافہ کا باعث ہیں بلکہ ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نپٹنے کے لئے بردباری اور حوصلہ مندی جیسے جذبات کو بڑھاوا دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے زیر اہتمام بیڈ منٹن کے مقابلوں کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میڈم ناہید واصف نے کہا ہے کہ آج کے طالب علم کھلاڑی مستقبل کے قومی چیمپئن ہیں آج کے طالب علم کھلاڑی پورے پاکستان اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں