اوکاڑہ،گاڑیوں میں ایل پی جی استعمال کرنیوالوں کی شامت آگئی

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ رانا محسن نے کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئےمسافر ویگنوں میں ایل پی جی استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ اے ڈویژن اور رینالہ خورد صدر میں مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانے میں بند کردی ہیں۔اس سلسلے میں تھانہ صدر رینالہ میں عابد۔ عثمان۔ منظور،ریاض۔ مبشر کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ خرم،عظیم،اتفاق حسین،جاوید اور علی کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمات درج کروائے گئے۔ اسی طرح اعجاز،محبت علی۔گوگااور فاروق وغیرہ کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے یہ تمام مقدمات سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن کی مدعیت میں درج ہوئےاور اس کیساتھ ہی ان کی گاڑیاں بھی تھانے میں بند کردی گئیں۔یاد رہے ایل پی جی کے استعمال اور سواریوں سے زائد کرائے سے متعلق چند روز قبل اوکاڑہ ڈائری نے کیمپین چلائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button