اوکاڑہ میں گریڈ 9تا 16کے 612ایجوکیٹرز کو تقررنامے جاری کردئیے گئے ہیں تقررناموں کے اجراء سے بیروزگار نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی جوائننگ اورٹریننگ شروع ہوچکی ہےاس کا سہرا چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع اوکاڑہ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری اعجاز احمد،چیئرمین چوہدری عمران خالق،صدر ضلع اوکاڑہ رائے محمد سلیم کاشر اور دیگر نے اوکاڑہ ڈائری کیساتھ گفتگو میں کیا انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے تعلیمی میعاراور اعلیٰ کارکردگی کو بھی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی انتھک جدوجہد کا ثمر قراردیا ۔
