okara police news 590

اوکاڑہ،گزشتہ برس کی نسبت امسال مارچ میں پولیس کی کارکردگی نمایاں رہی،پولیس ترجمان

اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ترجمان کے مطابق ماہ مارچ کے دوران پولیس کی کارکردگی نمایاں رہی کیوں کہ گذشتہ سال اسی ماہ کے دوران زیادہ جرائم رپورٹ کئے گئے تھے اس باران میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جب کہ درج مقدمات بھی گذشتہ سال اسی ماہ کے دوران زیادہ ٹریس آؤٹ کئے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ کے 99مقدمات درج کرکے رائفل 4،بندوق 7،ریوالور 10، پسٹل 7،کاربین 7،اور 385گولیاں برآمد کی گئی ہیں منشیات کے 135مقدمات درج کر کے ساڑھے پچیس کلو گرام چرس،بارہ سو گرام ہیروئن ، دس کلو بھنگ ،پانچ چالوں بھٹیاں اور 3036لیٹر شراب برآمدکی گئی کرائم کو روکنے کے لئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی پرخصوصی توجہ دی جس کی وجہ سے 523مجرمان اشتہاری کوگرفتار کیاگیا جن میں 33مجرمان اشتہاری اے کیٹگری، 490بی کیٹگری اور 195عدالتی مفروران شامل ہیں ڈکیتی اورسرقہ بالجبر میں ملوث پانچ گینگ گرفتار کئے گئے ہیں اور 14ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھیجا گیا ان ملزمان سے 16لاکھ ، 77ہزار اور 150روپے مالیت کے مویشی،موٹر سائیکل،نقدی اور دیگر سامان مسروقہ برآمد ہوا ہے قمار بازی کے خاتمہ کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران 13مقدمات درج ہوئے اور متعدد قمار باز پابند سلاسل ہوئے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ پنجا ب بھر میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنے کے حوالہ سے ضلع اوکاڑہ کوہمیشہ سبقت حاصل رہی ہے اس حوالہ سے بھی ماہ مارچ میں ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر چار ، حساس تنصیبات آرڈیننس کی خلاف ورزی پر پانچ اورعارضی قیام گاہ آرڈیننس پر عمل نہ کرنے پر پانچ مقدمات درج ہوئے ہیں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی ماہ گذشتہ سال کی نسبت قتل کے چار، ڈکیتی کے دو ، رابری کے چھ نقب زنی کے چوبیس اور موٹر سائیکل سرقہ کے چھ واقعات کم ہوئے ہیں جو کہ ضلع اوکاڑہ پولیس کی کاوشوں کومنہ بولتا ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں