اوکاڑہ ،اغواء کی تین مختلف وارداتوں میں آتیش اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر تین لڑکیوں کو زبرستی اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ای کالونی اوکاڑہ کے رہائشی عبدالحمید کی نواجوان بیٹی مائرہ ناز گھر میں اکیلی تھی کہ اچانک آتیش اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اسے زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 38ڈی کے رہائشی غلام مصطفی کی 12سالہ بیٹی حنا مصطفی کو زرین ولد امین اور فوزیہ زوجہ افضل گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے ۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ پر مانند کے رہائشی قاسم علی کی 18سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کو آتیش اسلحہ سے مسلح تصور نواز اور طیب اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
