اوکاڑہ،گورنمنٹ ستلج سکول پر قبضہ کا معاملہ کیا ہے ؟
اوکاڑہ،جی ٹی روڈ پر واقع گورئمنٹ ستلج سکول کی زمین پر قبضہ کرنے کا معاملہ سول سوسائٹی ،وکلاء ،تاجروں ،اساتذہ اکرام اور طلبہ وطالبات کا احتجاج جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاجی مطاہرین منتشر ہو گئے تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ستلج سکول کی اراضی پر جاوید ضیاء نامی شخص کی جانب سے مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف وکلاء ،تاجروں سول سوسائٹی ،انجمن تاجران ،اہل علاقہ اور اساتذہ اکرام طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ٹریفک بند ہونے سے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مقامی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچے اور احتجاجی مظاہرین سے بات کی تو احتجای مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاوید ضیاء نامی بندہ اوکاڑہ ٹیکسٹائل کی زمین سمیت ستلج گرلز اور بوائز ہائی سکول کی اراضی پر مبینہ قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہم لوگ کسی صورت سکول کی زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے دوسری جانب جاوید ضیاء کا کہنا تھا کہ وہ قبضہ نہیں کر رہا بلکہ کورٹ میں جو کیس زیر سماعت تھا اس کا فیصلہ اس کے حق میں ہوا ہے تاہم انتظامی افسران نے احتجاجی مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کے کسی صورت نا انصافی نہیں ہونے دیں گے اور غیر قانونی قبضہ بھی کسی کو کرنے نہیں دیا جائے گا جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے.