اوکاڑہ،گھریلو تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل
رپورٹ:قاسم علی
نفرت،غصے اور جذباتیت کی بڑھتی ہوئی لہر نے اوکاڑہ کے ایک پورے خاندان کو نگل لیا۔قتل ہونیوالے پانچوں افراد کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی۔
واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اوکاڑہ کے رفیق کا اپنی بیوی کیساتھ تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجے میں سلمہ روٹھ کر اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور سلمہ نے رفیق پر خلعہ کیلئے عدالت میں کیس دائر کر رکھا تھا جس کی سماعت سے واپس آتے ہوئے منڈی روڈ غلہ گودام کے قریب رفیق نے اپنے سسر،سالے اور بیوی سمیت پانچ افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں رفیق کا سسر عاشق،اس کا بیٹا سلیمان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کی بیوی سلمہ،کاشف اور زبیدہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو روز موت و حیات کی کشکمش میں رہنے کے بعد وہ تینوں بھی انتقال کر گئے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوکاڑہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاہم ملزم نے خود ہی تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی نماز جنازہ پر جذبانی مناظر تھے اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔لوگوں نے اس واقعہ کو جذباتیت اور عدم برداشت کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔