acid throwing incident in okara 577

اوکاڑہ،گھریلو ناچاقی پرخاوند نے پانچ بچوں کی ماں پرتیزاب پھینک دیا،حالت تشویشناک

اوکاڑہ ،گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرا وکاڑہ کے علاقہ طلحہ ٹاؤن کے رہائشی سلمان نامی شخص کی شادی صوبیہ نامی لڑکی سے ہوئی تھی جو کہ اب پانچ بچوں کی ماں تھی سلمان اور صوبیہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی ان دونوں کے درمیاں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر سلمان نے طیش میں آ کر اپنی بیوی صوبیہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے صوبیہ بری طرح سے جھلس گئی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث اسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا مقامی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہونیو الے ملزم سلمان کی تلاش کر رہی ہے ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا ساٹھ فیصد تک جسم جھلس چکا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں