okara police news 590

اوکاڑہ،ہربل انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا،چیف ایگزیٹو آفیسرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر شیخ اختر حسین

اوکاڑہ ، ہربل انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، فارم 6اور 7کے حصول کیلئے جمع درخواستوں پر فوری عمل ہو گا۔ جن اداروں نے فارم 6کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیٹو آفیسرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے پاکستان طبی فارما سیو ٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت چئیر مین پی ٹی پی ایم اے ڈاکٹر افتخار امجد علی نے کی ۔ ملاقات میں ہربل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی جس پر چیف ایگزیکٹو ڈریپ ڈاکٹر اختر حسین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ اس ملاقات میں پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر زاہد اشرف، ڈاکٹر مظفر اقبال، اسامہ قریشی ، نجم الحسن جاوا اور محسن آفتاب قریشی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ڈاکٹر عبدالرشید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں