police news okara 613

اوکاڑہ،ہر محکمہ میں میرٹ کی بنیا د پر سرکار ی ملازمین کی بھرتی سےملک مضبوط ہوگا،ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ہر محکمہ میں میرٹ کی بنیا د پر سرکار ی ملازمین بھرتی کیے جائیں تو ملک مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہو جائے گا اور عوام کا بھی بھرپور اعتماد حا صل ہو گا ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورذوالفقار حمید ، ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی اور ایس پی زنیر ہ اظفرکانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں بھرتی میں قد چھاتی کی پیمائش کی جارہی ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے سیکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا اور امید واروں سے کہا کہ وہ کسی قسم کی سفارش یا رشوت کی بنیا د پر بھرتی ہونے کا خیال ذہن سے نکال دیں تمام بھرتی خالص میرٹ کی بنیا د پر ہوگی ضلع اوکاڑہ میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے حوالے سے قدچھاتی کی پیمائش کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے قدچھاتی کی پیمائش کے مرحلہ کی نگرانی آر پی او شیخوپورذوالفقار حمید کر رہے ہیں ا س موقع پرریجنل پولیس آفیسر شیخوپورذوالفقار حمید نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹرجنر ل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق بھرتی کا عمل مکمل شفاف ہوگااس حوالے سے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گاسفارش کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں