dc okara visits rhc hujra depalpur 604

اوکاڑہ،ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرائض منصبی ادا کرتے وقت اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اور وہ اپنی بہترین صلاحیتیں مریضوں کے علاج کے لئے وقف کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اور رورل ہیلتھ سنٹر حجرہ شاہ مقیم کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ایکسیئن بلڈنگ حافظ عبد القادر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو سمیت تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات سے جہاں امراض کے علاج میں سہولت پیدا ہوتی ہے وہیں پر جدید مشینوں کے استعمال سے مریضوں کی مشکلات میں کمی آئی ہے اور بہتر انداز سے ان کا علاج و معالجہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو اپنے گھروں کے نزدیک سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم ہو سکیں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے رور ل ہیلتھ سنٹر حجرہ شاہ مقیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.