university of okara dr zikrya zakir 200

اوکاڑہ،ہنگامی صورتحال میں انسانی سوچ ارتقائی منازل طے کرتی ہے،پروفیسر ڈاکٹرزکریا زاکر

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی نے گزشتہ روز طلبہ کے لیے موجودہ ہنگامی صورتحال میں سماجی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات کے عنوان پر آن لائن سیشن کا اہتمام کیا جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کررونا سے بچاو کے لیے روایتی طریقوں سے میل جول سے منع کرنا اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی معاشرتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے روایتی طریقوں کو جدید انداز میں ڈھالا جائے ۔ سوشل ڈسٹینسنگ یا سماجی ظاہری فاصلے عام حالات میں بھی معاشرتی اقدار سے موافقت رکھتے ہیں ۔ موجودہ حالات میں معاشرتی کلچر اور انسانی طرز زندگی کی تجدید بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کا واحد اور دیر پا حل ہے ۔ انسانی تاریخ شاہد ہے کہ تعلیم و تعلم کے نئے اسلوب ہی ہماری ترقی اور بقا کی ضمانت ہیں ۔ موثر کارگردگی کے لیے متحرک ہونا سفر اور چلنے پھرنے کا نام نہیں بلکہ آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی نے یہ فاصلے سمیٹ دیے ہیں اور افراد کی جگہ خودکار روبوٹس کا ایک منظم اور مربوط نظام لے چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی تمام تر جدید وسائل اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کے امتحانات وقت پر لینے جارہی ہے تاکہ طلبہ کا مستقبل متاثر نہ ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعات نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے عزم کے ساتھ قائم ہوتی ہیں اور معاشرے میں تعلیمی اداروں کا کردار تجارتی بنیادوں پر استوار کرنا انسانیت کے ساتھ ظلم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ طلبہ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی بجائے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے طلبہ کی معاون و مددگار ہوگی ۔ سماجی رابطے کی ویب ساءٹ فیس بک پر اب تک ہزاروں لوگ اس سیشن کو دیکھ چکے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں ۔ یاد رہے یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے 8 جون سے 15 جون تک مڈٹرم امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آن لائن امتحانی طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.