اوکاڑہ میں کسان اڈا کے سامنے ایک نوجوان ٹرین کی زدمیں آکر جان بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ رانا علی ولد غلام نبی قوم جٹ رہائش 27/2L کا رہائشی تھا اور وہ کانوں میں ہیڈفون لگائے موٹرسائیکل نمبری 7524 پر جارہاتھا کہ اسے ٹرین کی صورت میں اپنی طرف بڑھتی موت کا بالکل احساس نہیں ہوا جس نے آن کی آن مٰں اس کے جسم کے چیتھڑے اڑا دئیے.یادرہے ہیڈفون اور مائیک کے بے جا استعمال کی وجہ سے متعدد حادثات پیش آتے رہتے ہیں اس لئے نوجوانوں کو اس سلسلے میں ضرور احتیاط برتنی چاہئے.
