yom e shahadat hazrat ali RA meeting for security 1,448

اوکاڑہ،یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ پرسیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہر اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر مریم خان نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی جس میں حضرت علی رضٰ اللہ عنہ کے یوم شہادت کے دن جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی.ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ بلاشبہ پرامن ڈسٹرکٹ ہے جہاں کی عوام وسیاسی اور مذہبی قیادت نے ہر تہوار پر مثبت کر دار ادا کیا اورانتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہےاورہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہراسماعیل نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے اس پر زیروٹا لرینس کی پالیس جاری رہے گی.ضلعی امن کمیٹی کے مقررین نے ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کی قائدانہ صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ پرمکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے حضرت علی کے یوم شہادت کے دن جلوس پر بارہ سو سے زائد پولیس افسران واہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کمروں کی مد د سے نگرانی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں