yom shuhda i police taqreeb 601

اوکاڑہ،یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پروقارتقریب منعقد کی گئی

اوکاڑہ،یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ایک پروقارتقریب طیب سعید شہید پولیس لائنز میں منعقد ہوئی پولیس شہد اء کے لواحقین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر ، ایس پی انویسٹی گیشن شاکر احمد شاہد اور ایس ڈی پی اوز نے استقبال کیا اور ا ن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں جن کی شہادت نے ہمیں زندگی بخشی اور ہم زیادہ پرعزم ہوکر خلق خد ا کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جذبہ شہادت ، فرائض منصبی اور ذمہ داری کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کو بحال رکھنا آسان کام نہیں ہے ہمیں تب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب سماج دشمن عناصر عام آدمی کے روپ میں امن و امان تباہ کرتے ہیں ہنگامی صورت حال میں پاکستان کے دشمن اور اس کے محب وطن شہریوں کے درمیان تمیز کرنا آسان نہیں رہتا اگر فورس اپنی جان کی حفاظت کو مقدم سمجھنا شروع کردے تو پھر شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی شہدا کی وجہ سے ہم سب لوگ امن کی زندگی جی رہے ہیں شہدا ء کی ان قربانیوں کوقوم بھول نہیں سکتی ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس میں بہت سے غازی موجو د ہیں جن کی آواز ہے کہ انہیں شہادت نصیب ہولیکن اللہ تعالیٰ جس انسان کو چاہتا ہے شہادت کا عظیم رتبہ عطاکرتا ہے اسی طرح پنجاب پولیس بھی شہدا ء کے لواحقین کے لئے ایک خاندان کے طور پر کام کر رہی ہے اس موقع پر سیشن جج اوکاڑہ اور ڈپٹی کمشنر رضوان نذیرنے بھی شہداء پولیس کو زبر دست الفاظ خراج عقیدت پیش کیاشہیدکنسٹیبل امانت علی کی بیٹی ندامانت اور شہید محمد امین اے ایس آئی کے بیٹے فہیم امین اورایس پی طیب سعید شہید کے بھائی فخر سعید سمیت دیگر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں سول سوسائٹی ، صحافیوں ،تاجروں ، وکلاء اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں