اوکاڑہ میں یو م پاکستان 23 مارچ کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ڈی پی او اطہر اسماعیل سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران ،عمائدین علاقہ ،طلباء و طالبات پاکستان تحریک انصاف کے قائدین سمیت مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اور ڈسٹر کٹ پبلک سکول کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ کا نام ہے اور اس نظریہ پر لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں تب جا کر یہ وطن معرض وجود میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ انسان کے بنیادی حقوق میں سب سے بڑا حق آزادی کا ہے اور اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے آج تجدید عہد کا دن ہے اور ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے اور یہاں پر بسنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والوں کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ہمیں آج سچ ،ایمانداری اور محنت کو اپنا نصب العین بنانے کا عہد کرنا ہے کیونکہ ایمانداری ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو اپنے حصے کا کام دیانتداری سے سر انجام دینا ہے اور اگر ہم وطن عزیز کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی ذات سے آگے نکل کر لوگوں کی خدمت کرنا ہے ہم آج یہ عہد کریں کہ ہم اپنے آپ کو تبدیل کریں گے لوگوں کی خدمت کے لئے آگے آئیں گے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر قومی و ملکی مفاد کو اولین اہمیت دیں گے ۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،ڈی پی او اطہر اسماعیل ،پی ٹی آئی راہنماؤں چوہدری سلیم صادق،راؤحسن سکند ر ،سید گلزار سبطین ،طارق ارشاد ،میاں عبدالرشید بوٹی ،محترمہ شازیہ احمد ،قمر عباس مغل ،صدر بار ایسوسی ایشن رائے عبد الغفور کھرل ،جنرل سیکریٹری بار چوہدری محمد ریاض ،راؤ محمد اشرف ایڈووکیٹ ،مہر جاوید کے ہمرا ہ پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیاپولیس، ریسکیو1122 اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی ۔بعد ازاں کلین اینڈ گرین مہم اور ہفتہ صفائی کے ساتویں روز ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،ڈپی پی او اطہر اسماعیل اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے ڈی سی آفس کے لان میں پودے بھی لگائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے بتایا کہ ضلع میں 5 لاکھ 60 ہزار پود ے لگانے کا ٹارگٹ تھا لیکن ہم نے 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کلین اینڈ گرین مہم ضلع اوکاڑہ پورے پنجاب میں سر فہرست ہے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نیاز احمد ،اے ڈی سی ریونیو خرم شہزاد ،اے سی عمر مقبول ،اے سی دیپاپور تبریز صادق مری ،اے سی رینالہ حمزہ نوید ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ندیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اسلم بلوچ ،چیف آفیسر بلدیہ افتخار فدا میر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ،سی ای او ایجو کیشن رانا سہیل اظہر ،ریسکیو 1122 کے انچارج چوہدری ظفر اقبال نے ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم اور ہفتہ صفائی کے تحت لگائے گئے پو دوں اور صفائی ستھرائی کے لئے کئے گئے اقدامات اور روزانہ کی بنیاد پر درخت لگائے جانے کے سلسلہ میں بریفنگ دی ۔تقریب کے آخر میں ملی پیش نغمے پیش کرنے والے بچوں کو کیش انعامات دیئے گئے اور شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
