stamp venders association okara news 479

اوکاڑہ، اسٹیمپ وینڈر ایسوسی ایشن کے چند روز قبل ہونیو الے انتخابات سے ہمار کوئی تعلق نہ ہے،ملک غلام عباس

اوکاڑہ(خبر نگار) اسٹیمپ وینڈر ایسوسی ایشن کے رہنماء ملک غلام عباس نے کہا ہے کہ اسٹیمپ وینڈر ایسوسی ایشن کے چند روز قبل ہونیو الے انتخابات سے ہمار کوئی تعلق نہ ہے اس نام نہاد یونین نے آوٹ سائیڈر سے اسٹیمپ وینڈر لے کر کچہری اسٹیمپ وینڈر ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم تشکیل دی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیمپ فروش وینڈرز کے سینئر اراکین میاں غلام رسول ،محمد علی ،غلام مصطفی انجم ،محمد اکبر رانا ،میاں شریف ،عباس کھوکھر اور عبدالغفور سلوترا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک غلام عباس نے کہا کہ کسی بھی نا م نہاد تنظیم یا غیر آئینی طریقہ سے سامنے آنے والی تنظیم سے نہ ہمرا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ان کی کوئی قانونی حیثیت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں