education minister murad raas visits okara 770

اوکاڑہ، تعلیمی سلیبس میں دینی و دنیوی تعلیم دونوں کو شامل کیا جا رہا ہے،وزیرتعلیم مراد راس

اوکاڑہ،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی سلیبس میں تبدیلیاں لا رہے ہیں تعلیمی سلیبس میں دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم دونوں کو شامل کیا جا رہا ہے پنجاب کے دو ہزار سرکاری سکولوں میں تین چار ماہ کے اندر میں ہی کمپیوٹر فراہم کر دیں گے اوکاڑہ کی ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے اپنی ٹیم اور سول سو سائٹی کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں جو مثالی اور قابل تقلید اقدامات کئے ہیں وہ حیران کن ہیں اور پورے پنجاب کے لئے قابل تقلید ہیں۔ضلع اوکاڑہ کے جن سکولوں میں بجلی نہ تھی ان کو مخیر حضرات کے تعاون سے سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کے لئے ڈی سی مریم خاں،پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت، مخیر حضرات اور سول سو سائٹی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اوکاڑہ کے سرکاری سکولوں کے بچوں کے ٹیلنٹ نے مجھے حیران کر دیا ہے ان بچوں کو تعلیمی شعبہ اور غیر نصابی سر گرمیوں میں بہترین تربیت کے موقع فراہم کرنے اور ان کے ہنر کو نکھارنے کے لئے سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر اور ڈی سی مریم خاں کی ٹیم نے واقعی کمال کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30/4L گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو سولر پینلز کے ذریعے لائٹ فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مریم خاں، اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین،سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری طارق ارشاد،پی ٹی آئی کے مقامی قائدین چوہدری سلیم صادق،چوہدری عبد اللہ طاہر،اشرف خاں سوہنا،راؤ صفدر علی خاں،مہر محمد جاوید،عمائدین علاقہ،ماہرین تعلیم،سول سو سائٹی کے نمائندگان،بچوں کے والدین،صحافیوں اور طالبعلموں کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
education minister murad raas visits okara
ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے استقبالیہ میں صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کو ضلع اوکاڑہ میں پنجاب حکومت کی ترجیحات کے مطابق ضلع میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بتایا کہ ضلع اوکاڑہ پنجاب بھر میں تعلیمی میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کئے ہوئے ہے اس طرح کلین اینڈ گرین مہم میں بھی ضلع اوکاڑہ پنجاب بھر میں سر فہرست ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے سرکاری سکولوں میں سو فیصد لائٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہیں جن میں سرکاری سکولوں میں بجلی نہ تھی پہلے مرحلے میں آٹھ سکولوں میں سولر پینلز کے ذریعے لائٹ فراہم کی گئی اور آج دوسرے مرحلہ میں انیس سرکاری سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا گیا ہے اور الحمد اللہ ضلع اوکاڑہ میں آج تمام سرکاری سکول روشن ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے چوہدری عبداللہ طاہر کی جانب سے سرکاری سکولوں میں 450 کرسیاں فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سولر پینلز فراہم کرنے کے لئے اوکاڑہ کے مخیر حضرات ڈاکٹر محمد اسلم،مہر محمد عارف،رائے احمد حسن،شجاع احمد،راؤوقاص۔وحید ایڈووکیٹ، اورنگزیب خاں،ملک اعجاز الر حمن،سلیم صادق،چوہدری عبداللہ طاہر،میاں عبد الر شید بوٹی نے اس کار خیر میں حصہ لیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سرکاری سکولوں میں لائٹ کا نہ ہونا ایک بد قسمتی ہے لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے ڈپٹی کمشنر مریم خاں مخیر حضرات اور سول سوسائٹی نے مل کر یہ بد قسمتی ختم کی اور جن سکولوں میں بجلی نہ تھی وہاں سولر پینلز کے ذریعے لائٹ فراہم کر دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اوکاڑہ کے بچوں نے مجھے بتا دیا ہے کہ جتنا ٹیلنٹ سرکاری سکولوں کے بچوں میں ہے اور کہیں نہیں ہے۔
education minister murad raas visits okara
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے لئے کوشاں ہے اور اسی کو مد نظر رکھ کر سلیبس میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں معاشرہ کی بہتری اور تعلیمی ترقی کے لئے ہم سب کو وقت اور وسائل دینا ہے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے ہم تعلیم و تربیت کے لئے آخری حد تک جائیں گے ہمیں ہر ادارہ اور ہر چیز کو بہتر کرنا ہے جس کے لئے وقت درکار ہے گذشتہ تیس سال کی خرابیوں کو یک دم ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ان کو ٹھیک کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کے خیر خواہ اور ملک کا درد رکھتے ہیں۔قوم تحمل رکھے انشاء اللہ ہر ادارے اور سیکٹر میں بہتری لائیں گے ہر سطح پر چوری، اقربا پر وری،لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کو ختم کر رہیں ہیں جس کی وجہ سے چورشور مچا رہے ہیں۔چیزوں کو ٹھیک اور بہتر کرنے کے لئے وقت درکار ہو تا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت تمام خرابیوں کو دور کرنے اور بہتری کے لئے کوئی د قیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں