eid miladul nabi,dc dpo okara 399

اوکاڑہ، حکومت پنجاب نے مذہبی وقومی تہواروں کو شایان شان طریقہ منانے کے لئےاحکامات جاری کئے ہیں،ڈی پی او اطہر اسماعیل،اعجازعالم آگسٹین

اوکاڑہ،عید میلاد النبی ﷺکی ہر تقریب حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں عقیدت و احترام سے منانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ضلع میں محبت ،الفت و یگانگت اور بھائی چارہ کی فضا کو اس طرح مزید پروان چڑھایا جائے جو دوسرے علاقوں کے لئے بھی قابل تقلید ہو نبی کریم ﷺ کی ذات با برکات تما م کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجی گئی ہے ہمیں ان کی تعلیمات کو تمام دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اگر ہم اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کے اسوہ ء حسنہ کی روشنی میں گزارنے کا طرز عمل اختیار کریں تو ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں گے اوکاڑہ کے مثالی امن اور بھای چارہ کی فضا کو پروان چڑھانے میں یہاں کے علما ء و مشائخ ،اکابرین و معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں اور سرکاری اداروں نے جس طرح مل جل کر کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین اور ڈی پی او اطہر اسماعیل نے عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لے بلائے گئے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ مثبت طرز عمل اختیار کرنے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور حکومت پنجاب نے مذہبی اور قومی تہواروں کو شایان شان طریقہ منانے کے لئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان پر بھرپور عملدرآمد ہو گا انبیاء اکرام کی توقیر و اکرام اور احترام ہر شخص پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ ،پائیدار امن ،بھائی چارہ ،الفت و یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس تواتر سے ہوں گے انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے با برکت موقع پر تمام شہروں میں جلوس کے راستوں پر سڑکوں کی مرمت ،صفائی ستھرائی ،تجاوزات کو ہٹانے ،ٹیلی فون ،کیبل و بجلی کی نیچے لٹکتی ہوئی تاروں کو اونچا کرنے ،رات کے وقت ہونے والی تقاریب میں بجلی فیل ہونے کی صورت میں جنریٹر کے متبادل انتظامات ،مرکزی کنٹرول روم کے قیام سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جلوسوں کو میڈیکل کوردینے کے لئے ریسکیو 1122اور محکمہ صحت مکمل انتظامات کریں گے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات میں سول ڈیفنس ،قانون نافذ کرنے والی اداروں کی معاونت کرے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2ہزار افسران و اہلکاران سیکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ رات کے وقت بازاروں میں سیکیورٹی کے لئے اہلکاران تعینات ہوں گے جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں موٹر سائیکل سوار اگر ریسکیو 1122کے ضلعی آفیسر چوہدری ظفر اقبال کی تجویز کے مطابق ہیلمٹ پہن کر شریک ہوں گے تو ایک مثبت طرز عمل اور ترتیب کا اہتمام ہو گا جو کہ ہر سطح پر پذیرائی حاصل کرے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین ،ضلعی امن کمیٹی ،انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت تمام اراکین کے مثبت طرز عمل کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلع میں عید میلاد النبی ﷺ کی تمام تقاریب کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات کرے گی ۔اجلاس سے ممبران ضلعی امن کمیٹی نے بھی خطاب کیا بعد ازاں قاضی محمد اسلم اوکاڑوی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،امن و سلامتی ،اتحاد و یگانگت کے لئے دعا کی ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.