pi leader azhar mehmood okara 579

اوکاڑہ، رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا یہ بات میاں برادران پر مکمل فٹ آتی ہے،چوہدری اظہر محمود

اوکاڑہ ،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چوہدری اظہر محمود نے کہا ہے کہ رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا یہ بات میاں برادران پر مکمل فٹ آتی ہے گزشتہ روز کوٹ مومن میں میاں نواز شریف کی گفتگو کے دوران بھی ان کا رویہ جارہانہ تھا اور اپنے ایم پی اے کو ایک شخص کہہ کر پکارتے رہے اس دوران ان کی موجودگی میں کرسیاں بھی خالی تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری اظہر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں بہت جلد دھڑے بندیاں شروع ہو جائیں گئیں جس دن قائمقام سیٹ اپ بنے گا اسی دن مسلم لیگ(ن) کا شیرازہ بکھر جائے گا انہوں نے کہا کہ پہلے وزیرا عظم کے منصب اور بعد ازاں مسلم لیگ(ن) کی صدارت سے ہاتھ دھونے کے باوجود میاں نواز شریف کا غرور تکبر ختم نہ ہوا انہوں نے کہا کہ دوبارہ حکومت بنانا اب ان کا خواب ہی رہے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ جنرل الیکشن میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں