اوکاڑہ، ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کے سخت احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اے دویژن اور تھانہ بی دویژن پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ اڑانے والے ملزمان ذوالفقار علی بھٹو سکنہ سندھی محلہ ،شاہ زیب جی پی او چوک سے شاہ زیب ،گھوڑے شاہ چوک سے احمد حسن ولد قدیر ،حسن ولد یوسف ،بلاول ولد عمران اور وقار سکنہ خالد ٹاؤن کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے سیکڑوں پتنگیں کیمیکل ڈور اور دیگر ڈور کی چرخیاں برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے پولیس نے ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
