اوکاڑہ،پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان کا ہنگامی اجلاس زیر قیادت رائے علی اکبر کھرل،زیر صدارت عمران علی بھٹی منعقد ہوا جس میں ا ہم تنظیمی امور پر بات چیت کرتے ہوئے پی ایم سی اور صحافیوں کے مفاد میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ایک متفقہ طور پر قر دار بھی منظور کی گئی اجلاس میں عرفان خان لودھی،رائے عامر شہزاد،ملک ولید سنی،رانا واجد علی،رانا آصف جبار،میاں صفدر کمیانہ،ملک زین،اعجاز احمد چوہدری،محمد یونس،فرحان صفدر،عامر طالب،چوہدری اکرم عاصم،سہیل احمد مغل،اللہ رکھا،رائے محمد یوسف کھرل،عثمان علی عادل،محمد عمر چوہدری، عرفان علی بھٹی،ڈاکٹر تنویر اختر،محمد اشفاق قادری،ڈاکٹر عبدالغنی ثاقب کے علاوہ تمام عہدیداران و ممبران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور باہمی اتفاق رائے سے سنئیر صحافی عرفان خان لودھی کو ضلعی چیف آرگنائزر کی ذمہ داری سونپتے ہوئے مبارکباد پیش کی اس موقع پر ضلعی صدر عمران علی بھٹی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی عرفان خان لودھی کی صحافتی خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جسے انہوں نے ہمیشہ اپنی تمام تر صلاحیات صحافیوں کے فلاح بہبود کے لئے استعمال کیں ایسے ہی ان کی موجودگی میں پاکستان میڈیا کونسل ضلع بھر کے صحافیوں کے حقوق کے لئے دن رات کام کرتے ہوئے دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گی
