okara religius news 496

اوکاڑہ، مسلم امہ عالمی سطح پر اپنی ایمانی شناخت اورتہذیب وتمدن فراموش کر رہی ہے،علامہ کوکب نورانی

اوکاڑہ،ممتاز عالم دین ،عالمی مذہبی سکالر خطیب ملت علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مسلم امہ اپنی ایمانی شناخت اور اپنی تہذیب و تمدن کو فراموش کر رہی ہے،احیاء امت کے لیے عہد صحابہ کرام کو عملی طور پر اختیار کرنا ہو گا،مسلم امہ صحیح اور عمدہ قیادت اور اجتماعیت ہی سے نمایاں ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ پیر مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی کے ترجمان مولانا پیر محمد خالد زاہد اشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ خطیب اعظم مولانا محمد شفیع اوکاڑوی نا صرف اہلسنت کا بلکہ عالم اسلام اور پاکستان کا سرمایہ افتخار تھے وہ اپنے عہد کی مثالی شخصیت تھے اللہ تعالی نے انہیں قرآن و حدیث کا علم،اللہ تعالی کے دین اور حبیب کریم اور صحابہ کرام ،اہل بیت اطہار ،اولیاء و علماء حق اہلسنت و جماعت کی محبت پھیلانے میں ان کی ناقابل فراموش خدمات ، عزیمت و جرات، صدق و اخلاق محبت و عقیدت، شفقت و عنائت ،صبرو استقامت ،راہ حق میں شدید مصائب و آلام نے برداشت، حق وصداقت پر مضبوط چٹان، جواں مردی سے ہر باطل کا مقابلہ، منافق اور باطل کا پردہ چاک کرکے حق کا اجالا کرنا ،عقائد وا عمال کی اصلاح اور ملت کی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق تعلیم و تربیت کرنے سمیت انہیں بہت سی خوبیوں سے ممتاز کیا تھا۔مولانا پیر محمد خالد زاہد اشرفی سے مزید گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہاکہ خطیب اعظم مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا35واں سالانہ عرس مبارک امریکہ،برطانیہ،جنوبی افریقہ،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،کینڈا،ڈنمارک،آسٹریلیا،بھارت،ایران ،عراق،بنگلہ دیش،افغانستان سمیت پوری دنیا اور پاکستان کے تمام صوبوں میں عقیدت احترام سے منایا گیا۔مرکزی عرس مبارک کے اجتماع سے پیر بیرسٹر وسیم الحسن نقوی،مولانا عظمت علی شاہ ہمدانی،سابق وفاقی وزیرحاجی حنیف طیب،ڈاکٹر محمد سبحانی اوکاڑوی،صاحبزادہ حامد ربانی اوکاڑوی،پیر فرحت حسن نوری سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام و مشائخ اہلسنت وجماعت نے خطاب کیا۔ علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے بتایا کہ آئندہ سال 36واں سالانہ عرس مبارک ماہ رجب کی تیسری جمعرات و جمعتہ المبارک29-28مارچ2019ء کو منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں