pmlq youth wing okara news 617

اوکاڑہ، مسلم لیگ ق کے خاتمے کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ملک حق نواز سنگلہ

اوکاڑہ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ق) پاکستان کے مرکزی صدر و چیئرمین یوتھ افیئر ملک حق نواز سنگلہ نے کہا کہ پاکستان میں چوہدری خاندان واحد گھرانہ ہے جس نے مونس الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے عدلیہ کے احترام کی نئی مثال پیش کی مگر موجودہ حکمران عدالتوں پر مختلف نوعیت کے حملے کر رہے ہیں پنجاب میں احد چیمہ کو بچانے کے لئے بیوروکریسی کا نظام تہ وبالا کرنے جارہے ہیں کیونکہ احد چیمہ شوباز شریف کا فرنٹ مین ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینالہ خورد بائی پاس پر مختصر قیام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.ملک حق نواز سنگلہ نے کہا کہ گڈانی، ساہیوال کول پاور پلانٹ ،نندی پور ، قائداعظم سولر پاور پلانٹ سمیت تمام پراجیکٹ خسارے میں جارہے ہیں(ن) لیگ والوں کو گیارھویں کی بات بارھویں کو پتہ چلے گی ملک حق نواز سنگلہ نے کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ق ابھی تک ایکٹو نہیں ہے وہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم نے اس کڑے وقت میں بلوچستان میں حکومت بنا کر سب کو عیاں کر دیا ہے کہ مسلم لیگ آئند الیکشن میں بہت بڑا سرپرائز دے گی.(ن) لیگ سے تنگ لوگ مسلسل چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ میں ہیں. انشاء اللہ آئندہ وقت مسلم لیگ( ق) کا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جس نے بلاتفریق عوامی فلاحی اقدامات کیئے جس سے عوام کو ریلیف ملا *

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں