fakhar hayat wattoo press confrnce 546

اوکاڑہ، میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ(ن) کو مقدر بنے گی،فخرحیات وٹو

اوکاڑہ ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء چیر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ہر جلسہ پہلے سے بھی کامیاب ہو کر نئی تاریخ رقم کر رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے ان کے خلاف آنے والے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ(ن) کو مقدر بنے گی مخالفین کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہر کالونی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں فخر حیات وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو ئی کچے دھاگے کی دور نہیں جسے جیسے چاہے توڑ کر پھینک دیا جائے بلکہ اس جماعت کی جڑیں عوامی دلوں میں ہیں جہاں میاں نواز شریف کا راج ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت کی مسلم لیگ(ن) کی کار کردگی ایک کھلی کتاب ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایم مدبر شخصیت ہیں جنہوں نے قوم کو اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں