اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ضیاء الحق نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس میں تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ بی ڈویژن اور تھانہ صدر کو خصوصی طور پر ٹاسک دیا گیا ہے کریک ڈاؤن کے دوران دو پتنگ فروش گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان سے 500سے زائد پتنگیں اور بڑی مقدار میں چرخیاں برآمد کر لی گئی ہیں ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاء الحق نے کہاہے کہ پتنگ فروش اپنے چند سکوں کی خاطر معصوم بچوں کے قتل کا روبار کرتے ہیں جن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کی ہدایت پر پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ہمارے لیے قوم کے معصوم بچوں کی زندگیاں زیاد ہ عزیز ہیں۔
