ac okara maham asif malik news 712

اوکاڑہ، پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ماہم آصف ملک

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرماہم آصف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پرنسپل وویمن کالج شاہدہ اصغر ،پروفیسر عاصمہ شاہد ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس پیغام کو آگے بڑھانا ہے کہ خواتین اپنے گھر اپنے خاندان ،وطن عزیز اور ملت کے لئے باعث عزت اور وجہ تکریم ہیں پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اوران کو تمام شعبوں میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ خواتین کو سب سے پہلے تو خود اس بات کا احساس ہونا چاہیے اور ان کے دل و دماغ میں یہ بات ہونی چاہیے کہ وہ خود سب سے اہم ہیں معاشرہ میں ان کا مقام اہمیت کا حامل ہے انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق و فرائض کے مطابق اپنی زندگی کو احسن انداز میں گزاریں کیونکہ دین اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو ان کا معاشرہ میں جائز مقام دیا ہے خواتین کو مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لئے راہنما اصول دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین زیور تعلیم سے آراستہ ہو کراپنے خاندان اور ملک و قوم کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے سکتی ہیں ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈیم شاہدہ اصغر ،مسز عاصمہ شاہد،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،میڈم فروہ نقوی ،ڈاکٹر فریحہ صفی ،میڈیم سعدیہ علوی ،شاعرہ شبانہ زیدی ،پروفیسر مسز ممتاز نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے حقوق و فرائض ،معاشرہ کی ترقی میں خواتین کے کردار ،ماں بہن بیٹی ،بیوی کے روپ میں گھر کے لئے گراں قدر خدمات ،پاکستان کی ترقی اور معاشرتی بہتری کے لئے خواتین کی جد و جہد پر روشنی ڈالی اس موقع پر کالج کی طالبات ،اقراء شمیم اور تحریم خالد نے خواتین کی معاشرتی ترقی میں
جدو جہد اور خاندان کی تعمیر میں ان کے کردار پر مقالہ پیش کیا ۔تقریب میں خواتین کی اہمیت اور خاندان کے لئے ان کی قربانیوں سے متعلق نغمے اور ترانے بھی پیش کئے گئے ۔بعد ازاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں سو ونیئرز بھی پیش کئے گئے *

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں