additional diputy commissioner okara umer javed meeting on polio 433

اوکاڑہ، پولیوکے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوعمرجاوید

اوکاڑہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے حکومتی سطح پر جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات کرنا ہیں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہمیں طے شدہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ سماجی رویوں میں تبدیلی کے لئے بھی اقدامات کرنا ہیں ہمیں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے ارد گرد لوگوں کو صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے متحرک کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ پولیو فری ہے اور ہمیں اپنی کوششوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھانا ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمند ہ ء تعبیر ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ،ایم ایس صاحبان ،اسسٹنٹ کمشنررینالہ عامر رضا،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابد حسین بھٹی ،ڈی ایم او چوہدری طاہر امین،سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید نے افسران کو ہدائیت کی کہ پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے والی ٹیمو ں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیماریوں سے پاک خطہ بنانے کے لئے ہمیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماجی رویوں میں بھی تبدیلی کے لئے بھی کوشش کرنا ہے تاکہ عوام اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کے معاملے کو اولین ترجیح دیں حکومت کی جانب سے بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے جو قطرے پلائے جاتے ہیں کے لئے سو فیصد ہدف کے حصول کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ضلع اوکاڑ ہ میں انسداد پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ9اپریل سے شروع ہونیو الی اس مہم میں 5لاکھ 61ہزار 784بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1082موبائل ٹیمیں ،60ٹرانزٹ ٹیمیں اور 138فکسڈ سائٹس تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں