اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلا نے کہا ہے کہ کم وسائل میں ڈسٹرکٹ جیل کو پاکستان کا ایک مثالی ادارہ بنا دیا ہے ، جیل کو موبائل اور منشیات سے پاک کرنے سے ضلع بھر کے کرائم میں کمی آئی ہے ،ڈسٹر کٹ جیل کو کرائم کی یونیو رسٹی کے بجائے ایک فلاحی ادارہ اور تربیتی ورکشاپ بنا نے کی کوشش میں ہو ں تاکہ جیل سے رہا ہونے والے قیدی معاشرے میں اچھے شہری کی طرح زندگی بسر کر سکیں ، جیل میں قید یوں کو دے جانے والے کھانے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا کھانے کو ہر روز خود چیک کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جیل میں موبائل فون کا بھی خاتمہ کردیا ہے یہ واحد جیل ہے جس میں جائمر کے بغیر موبائل بند ہیں ،منشیات کے مکمل خاتمہ کی وجہ سے منشیات کے عادی افراد میں سے جیل آنے والوں میں زیادہ تر لوگ جیل سے رہای کے بعد منشیات چھوڑ چکے ہیں ، قیدیوں کی تربیت کے ذریعے سگریٹ سے بھی جان چھڑائی جارہی ہے غریب قیدیوں کے لیے قید میں وقت گزارنا آسان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے آنے والوں سے کرپشن کے تمام راستے بند کردئیے ہیں ۔ صحافیوں کے وفد میں جنرل سیکرٹری آر یو جے پنجاب عابد حسین مغل ، صدر دیپالپور پر یس کلب(رجسٹرڈ) محمد اشفاق چوہدری ، صدر اوکاڑہ سٹی پریس کلب ( رجسٹرڈ) اوکا ڑہ احتشام جمیل شامی شامل تھے
