اوکاڑہ،ڈی ایچ کیو میں دوران آپریشن ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق 444

اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دوران آپریشن ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت سے خاتون جاں بحق

اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی میں ڈاکٹروں کی غفلت نے دوبچوں کی ماں کی جان لے لی ۔مریم نامی خاتون آپریشن کیلئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی داخل ہوئی مگر وہاں موجود ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے دوران ڈیلیوری خاتون کے پیٹ میں تولیہ، اسپینچ اور کاٹن رہ جانے سے ہلاک ہوگئی۔ اوکاڑہ ڈائری کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں دوران ڈیلیوری آپریشن ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے خاتون مریم لیاقت کے پیٹ میں دو فٹ لمبا تولیہ، اسپینچ اور کاٹن چھوڑ دی گئی جس کی وجہ سے خاتون کی ہلاکت ہوئی ۔یہ معاملہ جب سوشل میڈیا پر اٹھایا گیاتو محکمہ صحت کے حکام کو ہوش آگیا اور متوفیہ خاتون کے ورثا کو انکوائری کرائے جانے کا لالی پاپ دے دیا گیا۔

واقعہ میں غیر ذمہ دار ایڈمنسٹریشن کا مظاہرہ کرنے والے ایم ایس نے خود کو بچانے کیلئے دو ملوث ڈاکٹروں ڈاکٹر فریحہ صفی اور ڈاکٹر طاہرہ کے خلاف انکوائری لگا دی ہے۔ جبکہ ایم ایس ساوتھ سٹی ہسپتال ڈاکٹر سید مبشر حسین گیلانی کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر صادق انور اور ڈاکٹر رفعت زاہد بھی شامل ہیں انکوائری کو دوروز میں مکمل کرکے رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ورثا نے اس انکوائری لیٹر کو مسترد کرتے ہوئے انکوائری میں ایم ایس سٹی ہسپتال کو بھی شامل کرنے اور انکوائری سی او ہیلتھ اوکاڑہ کی سطح پر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں خاتون کے بھائی اور والدہ کیا کہتے ہیں جانئے اس رپورٹ میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں