اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام باربرزاوربیوٹیشنز کیلئےتربیتی سیمینارمنعقد

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ بیماریو ں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاط انتہائی ضروری ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے باربر اور بیوٹیشن مرد و خواتین کو ہپا ٹائٹس سی ،ایڈز اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کر کے ایک اہم فریضہ سر انجام دیا ہے جس سے نہ صرف معاشرہ میں صحت مند رجحانات کو پنپنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے باربر اور بیوٹیشن مردو خواتین کے کام کے معیار میں بہتری آئے گی اور عام لوگوں کا ان پر اعتماد بڑھے گا صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ احتیاط کو اولین فوقیت دی جائے تاکہ علاج تک جانا ہی نہ پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم صادق ،میاں عبد الرشید بوٹی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ضلعی انتظامیہ اور ضلع بھر سے باربر اور بیوٹیشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے پنجاب حکومت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے باربرز اور بیوٹیشن مرد و خواتین کو خصوصی کٹس تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجا د گیلانی نے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیوٹیشن اور باربر حضرات کی فری رجسٹریشن سے متعلق بتایا کہ اس کاروبار سے وابستہ مرد و خواتین کی رجسٹریشن کا بنیادی مقصد ان لوگوں کی تربیت اور آگاہی ہے تاکہ یہ لوگ صحت مند طرز عمل سے اپنے کاروبار کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ فری رجسٹریشن اور ان لوگوں کی تربیت و آگاہی کے لئے منعقدہ سیمیناروں پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی تمام اخراجات کرے گی انہوں نے شرکاء سیمینار کو بتایا کہ ایڈز اور ہپاٹاءٹس سے بچاءو کے لئے ضروری ہے کہ حجام اور بیوٹیشن مرد و خواتین خون آلود اوزار خصوصاََ بلیڈ ،استرے اور نیل کٹر استعمال نہ کریں بلکہ ڈسپوزایبل ریزر اور استرے استعمال کئے جائیں یہ لوگ جراثیم سے محفوظ اوزاروں کا ستعمال کریں اس موقع پر بابرز ایسوسی ایشن اور بیوٹیشن ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران نے رجسٹریشن اور آگاہی سیمیناروں کے انعقاد کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button