dpo okara surprize visit news 553

اوکاڑہ، ڈی پی او حسن اسد علوی کا سر پرائز وزٹ،صفائی کی ناقص صورتحال پر ایس ایچ اوکی سخت سرزنش

اوکاڑہ، ڈی پی او حسن اسد علوی کا تھانہ کینٹ کا سر پرائز وزٹ صفائی کی ناقص صورتحال پر ایس ایچ او سخت سرزنش،مقدمات میں ناقص تفتیش پر سب انسپکٹراور ایس ایچ او کی سخت سرزنش دوبارہ شکایت پر سخت کارروائی کی وارننگ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے گزشتہ روز تھانہ کینٹ کا اچانک سر پرائز وزٹ کیا اس دوران انہوں نے ناقص صفائی اور مقدمات میں ناقص تفتیش پر ایس ایچ او زاہد رمضان اور سب انسپکٹر نواز کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ تھانوں میں آنے والے مظلوم کو انصاف میں فراہمی میں بلا وجہ تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ رشوت سفارش کے کلچر کو کسی صورت پروان نہیں چڑنے دیں گے کسی بھی مقدمہ میں بلا وجہ تاخیر کرنے والے تفتیشی کی تھانے میں جگہ نہیں ہو گی بلکہ اس کا مستقل ٹھکانہ معطلی یا پولیس لائن ہو گا انہوں نے کہا کہ تھانے میں صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنانا ہو گا اس حوالے سے بھی غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی او حسن اسد علوی نے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی او ز کے دفاترمیں موبائل ڈیٹا کے حوالے سے اعلیٰ تربیت یافتہ سٹاف تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں