police security on eid milaad ul nabi 399

اوکاڑہ،12 ربیع الاول کے موقع پر1900 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ڈی پی او اطہراسماعیل

اوکاڑہ پولیس نے سیکورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 12ربیع الاول کا جامع سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق 1900سو سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے.ڈی پی او اوکاڑاطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے حوالے سے تمام جلوسوں کو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اے کیٹگری کی جلوسوں کی تعداد 11، بی کے 71ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺکی تقربیات کے سلسلہ میں پولیس کی نفری کو کیٹگری کے لحاظ سے تعینات کیا جائیگا ۔ اہم راستوں کو خاردار تاروں اور بیرئیر لگا کر بند کر دیا جائے گا ۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی اہم عمار توں پرماہر نشانہ باز وں کو تعینات کیاجائے گا ۔12ربیع الاول کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں کی مددسے کی جائے گی ۔ ڈی پی او آفس میں ضلعی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر ضلع بھر سے لمحہ با لمحہ رپورٹ لی جارہی ہے ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے مزید کہا کہ تما م سب ڈویژنل آفیسرز کو سیکورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تھانہ کی سطح پرکو مبنگ �آپریشن کیے جائیں۔ سب ڈو یژنل پولیس افسران اور ایس ایچ او ز گشت کو مزید موثر کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.