Okara mai imam masjid ko siasi inteqam ka nishana bnaya ya gia 774

اوکاڑہ،43 جی ڈی میں امام مسجد پر تشدد معاملہ کا ایک نیا اور بھیانک رُخ سامنے آگیا

گزشتہ روز سوشل میڈیا پراوکاڑہ کےنواحی گاوں 43 جی ڈی میں امام مسجد کی اپنی 7سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کی خبرعام رہی لیکن تحقیقات کے بعد اس معاملے کا ایک نیا رُخ سامنے آیا ہے.ملزم حافظ احمدعلی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ایم این اے ندیم عباس ربیرا ان کے گھر ووٹ مانگنے آئے تھے لیکن ہم نے ان کو صاف جواب دے دیا تھا کہ ہم اس کو کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے اور اب جبکہ وہ منتخب ہوگئے ہیں تو انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ایسی مکروہ کاروائیاں شروع کردی ہیں ان کا کہنا تھا کہ حافظ احمد علی ایک شریف انسان ہے جو عرصہ دراز سے بچوں کو پڑھا رہاہے مگر کبھی ایسی شکائت نہیں آئی اور اب ووٹ نہ دینے کی پاداش میں اس کے ساتھ یہ ظلم کیا گیا ہے اور ان پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے.ملزم کے ورثاء کی جانب سے اس بیان کے سامنے آنے کے بعد عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں