okara police news 587

اوکاڑہ،8اپریل کولاہور میں ہونیوالا گرینڈ یوتھ کنونشن ملک میں نئی تاریخ رقم کرے گا،چوہدری رضوان احمد

اوکاڑہ ،امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے کہا کہ 8اپریل کولاہور میں ہونیوالا گرینڈ یوتھ کنونشن ملک میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کے حقوق کے لیے جہدوجہد کی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں25ٹوآر میں جے آئی یوتھ ونگ کے زیراہتمام والی بال ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیدوارپی پی 190پیر خالد فاروق کھچی ،جماعت اسلامی سیکرٹری اطلاعات جنید قریشی, جے آئی یوتھ ضلعی صدر میاں محمدرفیع سکھیرا، سینئر نائب صدر رائے مظہر اقبال ,ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اوکاڑہ ثاقب خان بلوچ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے مستقبل کا بیڑہ غرق کردیاہے اورملک کو نیاپاکستان نہیں بلکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان چاہیے ۔ انہوں نے کہا گرینڈیوتھ کنونشن میں اوکاڑہ سے سینکڑوں کارکن شریک ہوگئے۔اور گرینڈیوتھ کنونشن کے لیے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں