pmc okara news 499

اوکاڑہ ،آل پاکستان میڈیا کونسل کاجرنلسٹ ایوارڈ پروگرام 2018 منعقد

اوکاڑہ ، آل پاکستان میڈیاکونسل اوکاڑہ کی ضلعی قیادت ڈاکٹر عمران رضا چوہدری،پروفیسر رانا شاہد تنویر،فراز و دیگر عہدیداران،ممبران کی طرف سے جرنلسٹ ایوارڈ تقریب کا انعقاداوکاڑہ پریس کلب میں کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر اینکر سلمان غنی ،سابقہ ایم این اے چوہدری سجاد الحسن اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری و دیگر مرکزی عہدیداران تھے ۔ سینئر اینکر پرسن سلمان غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنے قلم کی طاقت کو پہنچانے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا اہم رول ادا کریں ان کا کہناتھا کہ اس بامقصد تقریب کو آرگنائز کرنے والے تمام ممبران و عہدیدران مبارکباد کے مستحق ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل اشرف جعفری کا کہناتھا کہ آل پاکستان میڈیا کونسل علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اپنے صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ سا تھ کھڑے ہیں ۔سیاسی رہنما عباس علی جٹ نے اپنے خطاب میں آل پاکستان میڈیا کونسل کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر عمران رضا چوہدری،پروفیسر رانا شاہد تنویر۔فراز و دیگر عہدیداران،ممبران نے بلاتفریق یہ پروگرام آرگنائز کروا کا مثبت اقدام کا آغاز کیا ہے اور ساری ٹیم تعریف کی مستحق ہے آل پاکستان میڈیا کونسل کی طرف سے آئے ہوئے تمام صحافیوں کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گے اور ضلعی صدر کی طرف سے آنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں