okara jymkhana T 20 586

اوکاڑہ ،انٹر ڈسٹر کٹ ٹی 20کر کٹ ٹورنا منٹ 25فروری کو شروع ہو گا

انٹر ڈسٹر کٹ ٹی 20کر کٹ ٹورنا منٹ مورخہ 25فروری سے اوکاڑہ کے جمخانہ کر کٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا ٹورنامنٹ میں کل32 کرکٹ کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں 24ٹیمیں اوکاڑہ اور 8ٹیمیں حویلی لکھا سے حصہ لیں گی اور میچ بھی اوکاڑہ اور حویلی لکھا میں ہوں گے ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل15مارچ کو حویلی لکھا میں کھیلا جا ئیگا جبکہ فا ئنل اوکاڑہ میں ہو گا ۔ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم ینگ ٹائیگر کرکٹ کلب54/2.Lاوکاڑہ کے کپتان محمد عمران نے صحا فیوں کو بتایا کہ انٹر ڈسٹر کٹ ٹی 20کر کٹ ٹورنا منٹ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں نوجوان آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں