thana ravi se bachi aghwa 560

اوکاڑہ ،اوباشوں کی مختلف مقامات پر دو لڑکو ں اور ایک لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام

اوکاڑہ کی خان کالونی کے رہائشی محمد اسلم جاوید کا 8سالہ بھتیجا ارتضیٰ ارشد گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک اوباش حیدر عرف پوپی ولد محمد انور اسے ورغلا پھسلا کر لے گیا اور اس سے بد فعلی کی کوشش کرنے لگا بچے کی چیخ و پکار پر اہل محلہ آگئے ملز م بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا دوسری واردات میں نواحی قصبہ 30ڈی کے رہائشی محمد اشرف کے بیٹے محمد نصر اللہ کو اوباش شخص محمد حسین ولد محمد اسحاق نے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا لڑکے کے شور پر اہلِ دیہہ آ گئے ملزم اسلحہ لہراتا ہوا بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا تیسری وقوعہ اس وقت پیش آیا جب نواحی قصبہ موضع بھوجیاں کے رہائشی محمد علی کی 13 سالہ بیٹی ثناء بی بی بازار سے واپس آ رہی تھی کہ اچانک راستے میں اوباش نثار احمد ولد محمد سرور اسے پکڑ کر گھر لے گیا اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا ثناء بی بی کی مزاحمت کی آواز اور شور سن کر اہلِ محلہ آ گئے ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر تے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں