اوکاڑہ ،اوکاڑہ اور گرد نواح میں چھ مختلف مقامات سے سات خواتین کو اغواء کر لیا گیا تین عورتوں سمیت 29ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق چاہ حشمت والا کے رہائشی اختر علی کی بیوی آسیہ بی بی کو مشر،عدنان اور وقاص وغیر ہ نے اغواء کر لیا بستی با با مہر دین کے رہائشی رحمت علی کی بیٹی عابدہ کو قسور عباس نے دیگر دو ساتھیوں کی مدد سے اغواء کر لیاجندراکہ کے رہائشی عادل کی بیٹی رانی کو صابر ،سلیم اور صفیہ بی بی نے اغواء کر لیا نواحی چک 33فورایل کی رہائشی ارشاد بی بی کی بھابھی بلقیس بی بی کو ریاض ، کاشف اور عابدہ بی بی وغیرہ نے اغواء کر لیا چک 8ون ایل کے رہائشی صدی احمد کی بیٹی ساجدہ بی بی اور نواسی اقراء بی بی کو عمر دراز اور اللہ رکھا وغیرہ نے اغواء کرلیا ج بکہ نواب بی بی کی بیٹی طیبہ اسلم کو عابد ، عالم شیر اور شہناز بی بی وغیرہ نے اغواء کر لیا پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
