girl and boy sucide in okara gashkori 660

اوکاڑہ ،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کاڈسڑکٹ ہسپتال اوکاڑہ کا سرپرائز وزٹ

اوکاڑہ ،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا اچانک دورہ ڈسڑکٹ ہسپتال اوکاڑہ،ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر عملہ اور ڈاکٹروں کی سرزنش ڈاکٹر سیف اللہ وٹائچ نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق مریضوں کے لواحقین سے دریافت کیا،اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر وں اور عملہ ہسپتال سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کو تاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹرز نرسز اور دیگر سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بھی تیار رہنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے عید کی چھٹیوں میں ایکسرے،لیبارٹری ٹیسٹ،بلڈبنک اور سٹی سکین ڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے کھلے رہیں گے،انہوں نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کو بھی ہدائت کی کہ مر یضوں کے لئے بیڈز کا خصوصی انتظام کیا جائے،انہوں نے کہاکہ وہ چھٹیوں کے دوران ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا اچانک وزٹ کر یں گے اور مریضوں کو پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں