اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ بجلی چورعناصر معاشرہ کا ناسور ہیں واپڈ کے ضلعی سربراہان کی رپوٹس کی روشنی میں ضلعی پولیس کو بجلی چور وں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی واضح ہدایات کی گئی ہیں واپڈ افسران کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو ہدایات جاری کریں کہ بجلی چوری کی آڑ میں مقدمات کے اندراج کے دوران کسی شہری سے انتقامی کارروائی نہ کریں انہوں نے مزید کہاکہ اوکاڑہ پولیس غیر قانونی کاموں میں ملوث عناصرکے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کے دوران قانونی کارروائی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد اور واپڈ کے اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔
