okara police news 401

اوکاڑہ ،تشدد کے دو واقعات میں دو افرا د زخمی ایک کو اغواء کی کوشش

اوکاڑہ ،تشدد کے دو واقعات میں دو افرا د زخمی ایک کو اغواء کی کوشش ملزمان نے نقدی اور موبائل چھین لئے پولیس نے گیارہ افرا د کے خلاف مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق احمد یار تبسم ولد نور احمد سکنہ محلہ فریدیہ کو مولادتہ ،صدیق عمر ، منشاء ، شفاء اور ظفر نے تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا اور اس سے نقدی پانچ ہزار اور پانچ سو روپے اور موبائل فون چھین لیا جب کہ دوسرے واقع میں محمد عباس ولد محمد حسین سکنہ پروبن آباد کو محمد عاصم ، طارق علی اور محمد عباس سمیت چھ افراد نے تشدد کرنے زخمی کردیا او راسے اغواء کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے محمد عباس سے تین ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں