اوکاڑہ،مختلف واقعات میں جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں محمد اشفاق ولد برکت علی سکنہ فاخر شاہ کالونی کو محمد اقبال عل دلد محمد طفیل سکنہ ضیاء الدین کالونی نے تین لاکھ روپے کا چیک دیا اشفاق علی ولد سرادر علی کو منیر احمد ولد غلام حیدر سکنہ سرگودھا نے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا مختار احمد دلد محمد حسین سکنہ محلہ پیر شہاب کو شمشاد اختر نے ایک لاکھ اور پچاس ہزار روپے مالیت کا چیک دیا ارسلان حیدر ولد محمد منشاء سکنہ خان بہادر کو حافظ محمد اعظم ولد درے شاہ سکنہ نئی آبادی نے 75ہزار روپے مالیت کا چیک دیا تمام چیک بنکوں سے ڈس آنر ہوگئے پولیس نے مقامی عدالتوں کے حکم پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے
