اوکاڑہ،جی ٹی روڈ کسان اڈہ کے قریب ساہیوال سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سلیم سکنہ چونیاں موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بس کا ڈرائیور ،کنڈیکٹر سمیت بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو عملہ نے بر وقت طبی امداد فراہم کی تھانہ صدر پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
