pmln leader mian yawar zaman 340

اوکاڑہ ،دْنیا کی کوئی طاقت ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتی،میاں یاور زمان

اوکاڑہ ، صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ دْنیا کی کوئی طاقت ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتی، میاں نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ نواز شریف عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، میاں یاور زمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت میں دن رات سرگرم عمل ہے ،ضلع بھر میں اب تک اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں امن میاں محمد نواز شریف کی محب وطن پالیسیوں کا نتیجہ ہےمیاں نواز شریف کی قیادت میں پوری جماعت متحد ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کرداد ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ ترقیا تی منصوبے جاری رکھے گی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.